نئی دہلی،23؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ملک کے بینکوں کا ہزاروں کروڑ روپے لے کر بیرون ملک فرار وجے مالیا کی مشکلیں بڑھ سکتی ہے۔ مفرور اقتصادی مجرموں پر نکیل ڈالنے کے لئے حال میں بنے نئے قانون کے تحت حکومت نے پہلا قدم شراب کاروباری وجے مالیا کے خلاف اٹھایا ہے۔ ای ڈی نے مالیا کو اس قانون کے تحت بھگوڑا مجرم قرار دینے اور اس ساڑھے بارہ سو کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کرنے کا ممبئی میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ابھی ایک آرڈیننس کے ذریعے لاگو اس نئے قانون کے تحت حکومت کو قرض نہیں ادا کرنے والے مفرور کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حق ہے۔ مالیا کے خلاف اس عرضی میں بھارتی ایجنسیوں سے بچ کر بیرون ملک رہ رہے شراب کاروباری اور اس کمپنی قریب ساڑھے بارہ سو کروڑ روپے کی جائیداد کو فوری طور پر قبضہ کرنے کی منظوری مانگی گئی ہے۔ اس میں منقولہ و غیر منقولہ دونوں طرح کی پراپرٹی شامل ہے۔ای ڈی نے پروینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلے دائر کئے گئے دو شکایت نامہ میں پیش کئے ثبوتوں کی بنیاد پر مالیا کو مفرور مجرم اعلان کرنے کی عدالت سے مطالبہ کیا ہے۔ وہیں مالیا نے منی لانڈرنگ (دھنشودھن) سراغ لگانا قانون کے تحت اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو لندن کی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ بھارت مالیا کو واپس لانے کا قانونی کوشش کر رہا ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے کئی بینکوں کا 9000 کروڑ سے زیادہ کا قرض لے کر فرار ہوئے مالیا کو بھارت لا کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔